پٹھان کوٹ فضائیہ کے اڈے پر گزشتہ دو جنوری کو ہوئے انتہاپسندانہ حملے سےپہلے ڈرامائی انداز میں دہشت گردوں کی جانب سے اغوا کئے جانے اور پھر رہا کئے جانے والے پنجاب پولیس کے متنازعہ افسر سلوندر سنگھ سے پاکستانی تفتیشی
ٹیم آج پوچھ گچھ کرے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی مشترکہ تفتیشی ٹیم (جے آئی ٹی) سلوندر سےپوچھے جانے والے ہر سوال کو پہلے قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کو لکھ کر دے گا۔
اس کے بعد این آئی اے ان سوالوں کو سلوندر سے پوچھے گی۔